کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کے خلاف 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ہر ملزم کو فی کس ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ تاہم، عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ٹک ٹاک اور انسٹاگرام انفلوئنسر تھی، اور یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔یہ ڈکیتی کا واقعہ 26 جون کی رات پیش آیا تھا جب ملزمان نے شوروم مالک کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی۔ اس کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔