خاتون سمیت منشیات فروش گرفتار

اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد 
 لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 210 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ پر جانیوالے مسافر کے سامان سے 2.522 کلو زینیکس گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر کے سامان سے 994 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بھیرہ انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 102 کلو چرس اور 42 کلو افیون برآمد کی گئی۔ مندرہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 36 کلو چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رنگ روڑ پشاور کے قریب گاڑی سے 20 کلو ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ آر سی ڈی روڈ، حب کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے