بابو صابو، ساندہ میں قبل از وقت حفاظتی اقدامات اور پیٹرولنگ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے حکم پر اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق بابو صابو اور ساندہ میں سیلابی خطرات کے پیش نظر قبل از وقت حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز بھی ہمراہ موجود ہیں۔ عوام کے گھروں کی حفاظت کیلئے موثر پیٹرولنگ بھی جاری ہے۔ پولیس کے جوان ریسکیو ٹیموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہریوں کو سیلابی علاقوں اور دریا کے بہاؤ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ سیلابی علاقوں کے اطراف میں پولیس کی کڑی نگرانی اور آگاہی اعلانات کئے گئے۔ شہری سیلابی خطرات کے پیش نظر ہدایات پر عمل کریں۔ پولیس اہلکار ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔