لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلی سطحی وفد نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے سکولوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود نے سکولوں میں پناہ گزین متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے قیام و طعام اور علاج معالجے سمیت دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن اور چیئرمین ٹاسک فورس نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑنے اور مئوثر انتظامات یقینی بنائے رکھنے کی ہدایت کی۔