لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ہنجروال میں مدثر سے 1 لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں تصدق سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں شفیق سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں نذیر سے 1لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاون میں اکبر سے1لاکھ 10روپے اور موبائل فون،ساندہ میں فاروق میں سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شمالی چھاونی اور لاری اڈا سے گاڑیاں جبکہ مزنگ مصری شاہ اور اقبال ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔