گوجرانوالہ: ملزمان کی خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر قتل

گوجرانوالہ: ملزمان کی خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر قتل

گوجرانوالہ میں گھر میں گھس کر خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی، مزاحمت پر خاتون قتل

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ملزمان نے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے قتل کر کے فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا، جہاں خاتون شگفتہ نورین اکیلی گھر میں موجود تھی جبکہ اس کا شوہر دوائی لینے کے لیے باہر گیا ہوا تھا۔

 ملزمان نے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور خاتون کی مزاحمت پر اسے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واردات ڈکیتی کی کوشش نہیں تھی، اور دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔