آئی جی کا نوٹس،قاتل گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے آئی جی پنجاب کے نوٹس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا پنجاب پولیس کی کارکردگی کے چرچے زبان زد عام ہوگئے تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک سونپا تھاملزم نے کیری ڈبہ چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری محمد سلطان کو قتل کیاملزم کے قتل کرنے کے بعد کیری ڈبہ کو جعلی سٹیکر لگا کر ایمبولینس بنا لیا ملزم کیری ڈبہ پر جعلی نمبر پلیٹ بھی لگا کر گھومتا پھرتا تھا،یس ایچ او بھکھی جمشید اقبال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئَے ملزم کو ٹریس کیا کیری ڈبہ اور چھینا گیا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا،ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ ملزمان سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔پولیس آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر بھکھی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان