نیویارک: 3افراد کو مارنے کے بعد خون میں لت پت قاتل چاقو سمیت گرفتار

نیویارک(آئی این پی) نیویارک میں 3افراد کو مارنے کے بعد خون میں لت پت قاتل کو دو چاقوئوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے خون میں لت پت مشتبہ حملہ آور رامون رویرا کو گرفتار کر لیا۔ مئیر نیویارک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ مشتبہ حملہ آور ذہنی مریض لگتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔