لاہور(کرائم رپورٹر) آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ کے انسپکٹر محمد قمرساجد اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر نیازی اڈہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ تھانہ شرقپور شریف کے مقدمہ میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم محمد جواد گرفتار کر لیا۔ ملزم 3 سال قبل شہری نذیر احمد کو قتل کرکے فرارہوگیاتھا،ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور میں روپوش ہو گیا تھا،ملزم کو پیشہ ورانہ سکلز ،پبلک ریلیشن شپ کی مددسے گرفتار کیا گیا۔