خطرناک قاتل ڈاکوجناح ٹرمینل بس اسٹیڈسے گرفتار

 مفرور ملزم سندھ پولیس کو چکمہ دے کر لاہورمیں روپوش تھا۔ ڈی آئی جی فیصل کامران 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پرشہرکے داخلی وخارجی ناکوں پر موبائلز سکواڈ کی جانب سے قانون شکن عناصر کیخلاف سائنسی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ موبائل سکواڈٹھوکرنیاز بیگ کے جوانوں نے شکار پور کچہ سندھ کے خطرناک قاتل ڈاکوکوجناح ٹرمینل بس اسٹیڈسے گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت منٹھارعلی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف صوبہ سندھ میں ڈکیتی، قتل اوراقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد جرائم کے حوالہ سے بھی ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔ ملزم نے شکار پور میں بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے شہری کو قتل کیا تھا۔ مفرور ملزم سندھ پولیس کو چکمہ دے کر لاہورمیں روپوش تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خطرناک ملزم کی گرفتاری پر ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد،ڈی ایس پی مبشر اعوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ فیصل کامران کا کہنا تھاکہ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ناکہ جات پر سائنسی بنیادوں پر چیکنگ کا عمل مزید تیز کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مجرموں کا جیل میں ہونا لازم ہے۔خطرناک ملزم منٹھار کو قانونی کارروائی کے بعد نوشہرو فیروز پولیس کے حوالہ کیا جائے گا۔