راولپنڈی :پی ٹی آئی مظاہرین کی نجی بس ٹرمینل میں لوٹ مار

لاکھوں روپے کا کیش لے گئے،ایل ای ڈیز اور 8 موٹر سائیکل بھی غائب،ٹرمینل انتظامیہ
اسلام آباد (آن لائن)راولپنڈی 26 نمبر کے مقام پر پی ٹی آئی ورکرز نجی بس ٹرمینل کو شدید نقصان پہنچایا  اورپی ٹی ائی کے ورکرز نجی بس ٹرمینل میں داخل ہوئے وہاں سے کیش اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔ٹرمینل انتظامیہ کے مطابق لوٹا گیا سامان میں۔اٹھ لاکھ کیش۔ایل ای ڈیز۔اٹھ موٹر سائیکل بھی غائب ہو گئے ،،ورکرز جاتے ہوئے کیمرے اور ڈی وی ارز بھی اتار کر لے گئے۔پی ٹی آئی ورکرز نے بس ٹرمینل کے شیشے بھی توڑ دیے ،کینٹین سے تمام کھانے پینے کا سامان بھی نکال کر لے گئے، پی ٹی آئی ورکرز نے ٹرمینل پر کھڑی بس کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔