لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق سندر میں ذوالفقار سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون,شالیمار میں سفیر سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں لیاقت سے1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,نشترکالونی میں ساجد میں سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون, ہنجروال میں یسین سے 80ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹاون شپ اور نولکھا سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ مزنگ اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔