ٹرمپ نے چین کو امریکی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش سے متعلق اپنے سفیر کا بیان مسترد کر دیا

ٹرمپ نے چین کو امریکی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش سے متعلق اپنے سفیر کا بیان مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو کے اس بیان کی تردید کردی ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے امریکی ہتھیار خریدنے کے حوالے سے بات کی تھی۔

امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹرمپ نے ایک موقع پر شی جن پنگ سے پوچھا تھا کہ کیا چین امریکی ہتھیار خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔تاہم ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی کسی بات کا علم نہیں اور ممکن ہے کہ سفیر نے چین کے بجائے تائیوان کا حوالہ دیا ہو۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین شاید امریکی دفاعی سازوسامان خریدنا چاہے، تاہم شی جن پنگ کے ساتھ ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی واضح کیا ہے کہ امریکی قانون چین کو ہتھیاروں کی فروخت سے روکتا ہے اور چین کو اسلحہ فروخت کرنے کی کوئی پیشکش یا منصوبہ موجود نہیں۔یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت سمیت متعدد حساس معاملات پر اختلافات موجود ہیں۔