پاکپتن سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ،1 زخمی ملزم گرفتار

2مشکوک افراد کو روکنے پر فائرنگ تبادلہ ہوا، ملزم احمد فیض سے پسٹل بھی ملا
 پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کینواحی چک 50 ای بی کے قریب سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دومشکوک افرادکو پولیس نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ رکنے پر فصلوں میں سرچ کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا ملا، جسے گرفتارکرلیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔زخمی ملزم کی شناخت احمد فیض عرف جگنی ولد صدیق قوم سکنہ چک موتیا بہاولنگر کے نام سے ہوئی۔ ملزم سے پسٹل بھی برآمد ہوا۔پولیس نے زخمی ملزم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔