جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے:ایس ایچ او منیر بابر
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے تھانہ چک بیدی کی حدود میں اڈا کاہن سنگھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ساتھی فرار،پولیس کے مطابق۔دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ چک بیدی منیر بابر ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جس کوگرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔گرفتارملزم کی شناخت اظہر میانہ چک بنگہ حیات جبکہ فرار ڈاکو کی شناخت عاصم بھٹی گاؤں 4ایس پی کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او منیر بابر نے کہا کہ۔ علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ،امن و امان کا قیام اور شہریوں کیجان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے