کرسٹیانو رونالڈو کے بدلتے ہیئر سٹائلز

لزبن (سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے منفرد اور بدلتے ہیئر اسٹائلز کے لیے بھی مشہور ہیں۔ وقت کے ساتھ رونالڈو نے کومب اوور، بلونڈ ہائی لائٹس، شیوڈ ڈیزائنز، پومپیڈور، ہارڈ پارٹ، ریزر لائنز اور اسپائکس سمیت مختلف انداز اپنائے۔رونالڈو جیل لگے ویٹ لک اور اسپائکس کو بھی پسند کرتے ہیں، جبکہ ان کے مین بن اسٹائل کو بھی مداحوں کی جانب سے مختلف ردِعمل ملا ہے۔رونالڈو کے لمبے، قدرتی اور دھوپ سے سنہرے نظر آنے والے کرلز بھی خاص توجہ حاصل کر چکے ہیں، جنہیں انہوں نے واضح ایجز اور بلنٹ فرنچ کے ساتھ اسٹائل کیا۔ان کے بز کٹ میں فرنچ پر کچھ لمبائی برقرار رکھی گئی، جسے پیچھے کی جانب برش کیا جا سکتا ہے، صاف ستھرے ایجز کے باعث یہ اسٹائل ان کی شخصیت پر خاصا نمایاں دکھائی دیا۔گزشتہ دنوں اپنی شادی کے بعد رونالڈو نے اپنے حلیے میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے بالوں کو تانبے مائل سنہری رنگ دے دیا ہے، جس نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کرلی۔40 سالہ رونالڈو نے اپنے روایتی گہرے بھورے بالوں کے بجائے کاپر یلو شیڈ اختیار کیا ہے، جس سے ان کی شخصیت کا انداز بالکل بدل گیا ہے۔