انسداد پولیومہم ختم‘2 کروڑ 82 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

قومی مہم میں  2 لاکھ 73 ہزار سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز  نے خدمات انجام دیں
اسلام آباد ( آن لائن)  ملک کے منتخب اضلاع میں جاری خصوصی انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، جس کے دوران  2 کروڑ 82 لاکھ سے زائد بچوں  کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی ذیلی قومی مہم میں  2 لاکھ 73 ہزار سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز  نے خدمات انجام دیں۔ نیشنل ای او سی کے مطابق ستمبر کی یہ ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی گئی