علیمہ خان احتجاج کیس: ایس ایچ او صادق آباد کی گرفتاری کا حکم جاری

علیمہ خان احتجاج کیس: ایس ایچ او صادق آباد کی گرفتاری کا حکم جاری

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف حکم عدولی پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد ندیم عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شکیل کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے بتایا کہ چالان کے سمن کی تعمیل نہ کرنے پر عدالت نے دونوں افسران کو 6، 6 ماہ قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔یاد رہے کہ علیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف یہ کیس 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق ہے، جس میں عدالت نے پہلے ہی ایس پی راول، ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز جاری کیا تھا۔ عدالت کو پولیس افسران کی جانب سے دیے گئے جوابات غیر تسلی بخش قرار دیے گئے تھے، جس کے بعد گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔عدالت کے حکم کے بعد گرفتاری کے عمل اور چالان کی تعمیل کی نگرانی کی جا رہی ہے، تاکہ عدالتی کارروائی میں رکاوٹ نہ آئے۔