فوڈ اتھارٹی کے موقع پر اشیاتلف کرنے کے اختیار ات کیخلاف آج سماعت

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اشیا کو بغیر تجزیہ اور شنوائی کے موقع پر تلف کرنے کے اختیار ات کے خلاف درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جاوید اقبال وینس غیر خوردنی تیل بنانے والی فیکٹری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔