کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس بحال

 دھماکے سے تباہ ریلوے ٹریک اور پل مرمت کر کے بحال کردیا گیا 
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)صو بائی دارالحکومت کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کر دیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث جعفر ایکسپریس معطل تھی۔حکام کے مطابق متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت کر دی گئی۔واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 23 ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔