لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شیراکوٹ میں عامر سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں جاوید سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں ساجد سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں نعمان سے 1لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں عون سے1لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غالب مارکیٹ اور سندر سے گاڑیاں جبکہ برکی شاہدرہ اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔