منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہیاس سلسلے میں ویمن ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ثریا عظیم ہسپتال کے قریب ایک شراب فروش کو گرفتار کر لیاایس ایچ او فرح مشتاق کے مطابق ملزم وقار مسیح نامعلوم آٹو رکشہ پر شراب لوڈ کر کے لا رہا تھا، جس کے قبضہ سے 10 لٹر شراب کا گیلن اور متعدد بوتلیں برآمد ہوئیں پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ویمن ریس کورس میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔