پاکستان کو اعتماد برقرار رکھنا ہوگا، ابتدائی وکٹیں لینا بھارت کو پیچھے دھکیل سکتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کیلئے قومی ٹیم کو اْن کی وکٹیں جلد لینے کا مشورہ دیا ہے۔ جہاں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو خود پر یقین رکھنا چاہیے اور بھارت پر دباؤ ڈالنے کیلئے جلد وکٹیں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فیورٹ ٹیم ضرور ہے لیکن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو اعتماد برقرار رکھنا ہوگا۔ ابتدائی وکٹیں لینا بھارت کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔