ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار

اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اْسے بغور سنا بھی ہے، نوازشریف کے دورمیں پاکستان دنیا کی24 ویں بڑی معیشت تھی
ہماری حکومت نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا، ہماری موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کومزید بہترکریں گی:نائب وزیر اعظم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوا لے سے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اْسے بغور سنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں پاکستان دنیا کی24 ویں بڑی معیشت تھی، ہماری حکومت نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا، ہماری موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کومزید بہترکریں گی۔