بلوچستان میں لاپتہ ڈی ایس پی رفیق مینگل بخیریت واپس آگئے

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے ڈی ایس پی رفیق حمزہ مینگل بخیریت واپس آ گئے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رفیق حمزہ مینگل حب سے آتے ہوئے سوراب کے قریب لاپتہ ہوئے تھے، وہ بغیر موبائل اور سرکاری گاڑی کے واپس پہنچے۔لاپتہ ڈی ایس پی کی واپسی سے متعلق وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں، پولیس نے مختلف پہلوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا، واقعہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے قریبی اضلاع کی پولیس کو بھی الرٹ کر دیا۔پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی بیان نہیں دیا جا سکتا۔