ٹوٹل 60، پھر بھی 6 صفر، خواجہ آصف کا بھارت کو تاریخی طنز

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز پر عائد جرمانوں کا ایک منفرد اور تاریخی طنز کرتے ہوئے ایک ایسا تبصرہ کر دیا جو نہ صرف کرکٹ کے شائقین بلکہ تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بھی خاصا دلچسپ ہے۔خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ حارث رئوف پر 30 فیصد جرمانہ لگا، سوریا یادیو پر بھی 30 فیصد جرمانہ کیا گیا۔وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ ٹوٹل 60 ہوگیا، جو پھر 6 صفر بنتا ہے۔ یہاں چھ 0 سے مراد وہ تاریخی معرکہ حق ہے جس میں بھارتی رافیل طیارے گرائے گئے تھے اور جو پاکستان کی فضائی برتری کی علامت بن چکا ہے۔یہ طنزیہ بیان ایک بار پھر بھارتی ٹیم اور اس کی کارکردگی کو لے کر پاکستانیوں میں جشن کی کیفیت پیدا کر رہا ہے، جہاں چھ صفر کا مطلب محض کرکٹ کے جرمانوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک یاد دہانی ہے کہ جنگ کے میدان میں پاکستان نے بھارت کو زبردست شکست دی تھی۔