ٹیرف سے خوفزدہ ،ویتنام اور تائیوان نے بھی امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر ویتنام اور تائیوان نے بھی  امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی۔واضح رہے کہ ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد 50 سے زائد ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے رابطہ کیا۔ جبکہ چند ممالک نے امریکی درآمدات پر محصولات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔