گھر سے کروڑوں کا 115 تولے سونا برآمد

پشاور (آئی این پی )کوہستان اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، نیب نے ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کرلیا۔رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھی اور دست راز  بلال شاہ کے گھر پر نیب نے  چھاپا مارا،  نیب نے ملزم بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کیا، ملزم کے ابیٹ آباد میں 6 کرور مالیت کے ایک پلاٹ نکلا ہے۔نیب ذرائع نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے اکاونٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکانٹ میں رکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی ایک اور قیمتی بنگلہ منجمد کیا ہے، بنگلے کی مالیت تقریبا 6 کروڑ روپے ہے، ملزم نے اپنے بھائی کے نام پر خریدی تھی۔