بابر اعظم کا شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر، جنوبی افریقہ سے شکست

بابر اعظم کا شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر، جنوبی افریقہ سے شکست

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں، جس میں بابر اعظم تقریباً ایک سال کے بعد ٹی20 فارمیٹ میں واپس آئے تھے، انہوں نے کوریبن بوش کی صرف دوسری گیند پر صفر کا شکار ہو کر اپنے کیریئر کی 8ویں ٹی20 انٹرنیشنل اننگز میں صفر رن بنائے، یوں وہ شاہد آفریدی کے برابر آ گئے ہیں۔ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمر اکمل 10 بار، صائم ایوب 9 بار، بابر اعظم اور شاہد آفریدی 8 بار، اور کامران اکمل اور محمد حفیظ 7 بار شامل ہیں۔میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 195 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 139 رنز پر 18.1 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 40 گیندوں پر 60 رنز بنائے، اور جارج لنڈے نے 22 گیندوں پر 36 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان کے لیے صائم ایوب 37، محمد نواز 36، اور صہیبزادہ فرحان 24 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقہ کے کوریبن بوش نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، اور جارج لنڈے نے 3 وکٹیں لیں، جب کہ ولیئمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔