پنجاب بورڈز آف انٹر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس تیار

 چیف منسٹر کو گورنمنٹ کی جگہ بورڈز کا سربراہ کنٹرولنگ اتھارٹی قرار دے دیا گیا
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی)  آرڈیننس 2025 تیار کر لیا۔حکومت نے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں اختیارات کی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا، پنجاب اسمبلی سے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 منظور کرایا جائے گا۔آرڈیننس میں چیف منسٹر کو گورنمنٹ کی جگہ بورڈز کا سربراہ کنٹرولنگ اتھارٹی قرار دے دیا گیا، اب تعلیمی بورڈز کے خالی عہدے نجی شعبے سے بھی پر کیے جاسکیں گے، آرڈیننس کے تحت نجی شعبہ بھی اہل قرار ہونگے۔ترمیمی مسودے کے مطابق کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے تعلیمی بورڈز میں تقرری ممکن ہوگی، ایکٹ 1976 کی شق 12 میں ترمیم کر کے دیگر بورڈ کے بعد نجی سیکٹر کا ذکر شامل کر دیا گیا، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کنٹرولنگ اتھارٹی قرار دیا گیا جس کی سربراہ وزیراعلی ہوں گی