حکومت 1900 میں خریدی گندم 3800 میں فروخت کر رہی ہے، کسانوں کو غلام نہیں، مالک بنا ئو
سبسڈی عوام کو نہیں، آئی پی پیز کو دی جا رہی ہے‘ کارکن 21 نومبر کو مینارِ پاکستان پہنچیں:جلسہ سے خطاب
گوجرہ (آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو گئے۔پنجاب کے شہر گوجرہ میں کسان روڈ کارواں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کھاد کی قیمتیں نصف کرے،گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے، حکومت 1900 میں خریدی گندم 3800 میں فروخت کر رہی ہے، کسانوں کو غلام نہیں، مالک بنا ئو، سبسڈی عوام کو نہیں، آئی پی پیز کو دی جا رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز کا پیسہ تعلیم پر لگایا جائے، تعلیم کو سستا کیا جائے، کارکن 21 نومبر کو مینارِ پاکستان پہنچیں،عوام کا سمندر حکمرانوں سے جان چھڑوائے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی بھی آواز اٹھائے گی