صارفین سے خریدی سولر بجلی کا ریٹ 22 سے کم کرکے ساڑھے11روپے یونٹ کرنے کی تجویز
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ ریٹ میں بڑی کمی کی تیاری کرلی گئی، ریٹ 22 سے 11 روپے فی یونٹ تک لانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی خریداری (بائی بیک)ریٹ میں نمایاں کمی کی تیاری شروع کر دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن اور نیپرا کو مجوزہ ٹیرف کا فوری جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔پاور ڈویژن نے تجویز دی ہے کہ صارفین سے خریدی جانے والی اضافی سولر بجلی کا ریٹ 22 روپے فی یونٹ سے کم کر کے تقریبا 11.30 روپے فی یونٹ کر دیا جائے، موجودہ ریٹ سے دیگر صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے