جے یو آئی کا تحفظ مساجد مدارس کنونشن کل ہوگا

لاہور(خصوصی رپورٹ)جمعیت علما اسلام ضلع لاہور کے زیر اہتمام تحفظ مساجد و مدارس کنونشن کل مدنی مسجد میں ہوگا ،کنونشن میں جییو آئی پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار،صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز،امیر لاہور شیخ الحدیث مولانا محب النبی،جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عبدالرحمن،مولانا امجد سعید،پروفیسر ابوبکر چوہدری،مولانا عبدالشکور یوسف ودیگر خطاب کرینگے۔