بھارت میں قید 3 پاکستانی رہا

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نئی دہلی میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن کی کوششوں کی بدولت بھارت نے 3 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا ، رہائی پانے والوں میں اصغرعلی، رمضان اور محمد ادریس شامل ہیں ،بھارتی جیل سے رہائی کے بعدتینوں پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچ گئے ۔ ہائی کمیشن کے مطابق بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔