ہانگ کانگ ، رہائشی عمارتوں میں آگ بجھادی گئی، ،ہلاکتیں 128 ہوگئیں

ہانگ کانگ (آئی این پی )ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی آگ پر 2 روز بعد قابو پالیا گیا   جبکہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 128 تک جاپہنچی ہے جبکہ اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں،   کئی لاپتہ افراد کے اہلخانہ ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں رہے۔غیرملکی  خبر رساں ادارے   کے مطابق بدھ کی دوپہر ضلع تائی پو میں واقع وانگ فک کورٹ ہائو سنگ اسٹیٹ میں آگ تیزی سے پھیلی، اور 36 منزلہ 8 عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس گنجان آباد کمپلیکس کو جلا کر تباہ کردیا۔فائر سروسز نے کہا کہ تقریبا 40 گھنٹے بعد جمعہ کو صبح 10 بجکر 18 منٹ پر آگ تقریبا قابو پالیا گیا اور آگ بجھانے کا آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا گیا