سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک تعطیلات ہوں گی۔سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا جس کے مطابق سپریم کورٹ یکم جنوری 2026 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلے گی،تاہم تعطیلات کے دوران  بھی سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے۔تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔