کرا چی ، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ

 ایس پی سائوتھ نے مقدمات میں اے ٹی اے اور اقدام قتل کی دفعہ شامل کرنے کی ہدایت 
کراچی(آئی این پی )ملزم لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرائو  تنگ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ملزم لیاقت محسود کیخلاف ایس پی سائوتھ نے مقدمات میں اے ٹی اے اور اقدام قتل کی دفعہ شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔ایس پی انویسٹی گیشن ساتھ نے لیاقت محسود کیخلاف 2 مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ایس پی نے آئی او کو ہدایت کی تھی کہ ملزم کیخلاف اے ٹی اے کی دفعہ شامل کرکے زیر دفعہ 173کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ملزم کیخلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے اس مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات کا اندراج کرنے کا حکم دیا تھا۔پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے ڈمپر کی ٹکرز شہری شاہزیب جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزم کے گارڈ نے مکینوں پر فائرنگ کی۔