کراچی (آئی این پی) گزشتہ روز کراچی کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے گن مین کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ کرنے والے گن مین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت معراج کے نام سے کی گئی ہے اور اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ لیاقت محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اس کے حوالے سے مزید کارروائیاں کی جائیں گی