آف لوڈ ہونیوالے کے ماتھے پر مہر لگ جاتی ہے اب وہ بیرون ملک نہیں جا سکتا عدنان ملک

آف لوڈ ہونے والا شہری نیا پاسپورٹ نہیں بنوا سکتا‘امیگریشن سسٹم میں اس کا ریکارڈ آجاتاہے‘باہر جانے کی کوشش کرے گا تو سارا ڈیٹا سامنے آ جائیگا
کسی کے پاسپورٹ پر وجہ نہیں لکھی جاتی اسے کیوں آف لوڈ کیا جارہا ہے‘اسے اپنی دستاویزات کو درست کرانے کیلئے کئی امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے
امیگریشن آفیسر کے سوالات کے جواب دے کر اسے مطمئن نہیں کریں گے تو وہ آپ کو روک لے گا:بیورو چیف لاہور کی’’پبلک نیوز‘‘ کے پروگرام’’اوپینین‘ ‘میں گفتگو
لاہور(خصوصی رپورٹ)پبلک نیوز کے پروگرام اوپینین میں شہریوں کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے بیورو چیف لاہور عدنان ملک نے کہا ہے آف لوڈنگ کا مطلب ہے اب وہ شخص بیرون ملک نہیں جا سکتا‘اس کے پاسپورٹ پر یہ مہر نہیں لگتی بلکہ اس کے ماتھے پر مہر لگتی ہے‘وہ شخص نہ تو نیا پاسپورٹ بنوا سکتا ہے‘امیگریشن سسٹم میں اس کا ریکارڈ آجا تا ہے‘وہ شخص پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ سے باہر جانے کی کوشش کرے گا تو اس کا سارا ڈیٹا سامنے آ جائے گا‘ایسے افراد صرف اندورن ملک ہوائی سفر کرسکتے ہیں‘اگر وہ بندہ کہیں جانا چاہے تو وہ غیر قانونی طریقے سے ڈنکی لگا کرجاسکے گا‘قانونی طور پر اس کے بیرون ملک جانے کے دوروازے بند کردیئے جاتے ہیں اورجب اس کو آف لوڈ کیا جاتا ہے تو اس کے پاسپورٹ پر یہ وجہ نہیں لکھی جاتی  کیوں اسے آف لوڈ کیا جارہا ہے‘اس کو اپنی دستاویزات کو درست کرانے کیلئے کئی امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے‘انہو ں نے کہا آج کل تو جس شخص کی دستاویزات مکمل ہوتی ہیں اسے بھی ایئر پورٹ پر روک لیا جاتا ہے‘امیگریشن آفیسر کے سوالات کے جواب دے کر اسے مطمئن نہیں کریں گے تو وہ آپ کو روک لے گا