کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ میں تاجرکے 9 سالہ بیٹے محمد مصورخان کو 14 روز گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ محمد مصورکو 15 نومبرکواسکول وین سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔بچے کی بازیابی کے لیے لواحقین کا تنظیم چوک پرگزشتہ 12 روزسے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اغوا کاروں کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآنے کے باوجود پولیس تاحال بچے کو بازیاب کرنے میں ناکام ہے۔