اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھجوادیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا۔نیب خیبر پختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔