دہشت گرد ہائی وے پربم نصب کر رہے تھے،سلیم، بخت، اکبرجو راڑہ شم، رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے،سکیورٹی ذرائع
کوئٹہ (خصوصی رپورٹ )بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 4مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گردوں ہلاک ہوگئے، دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے پربم نصب کر رہے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت سلیم، بخت، اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے جو راڑہ شم، رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔