لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے بنگلادیش اور پاکستان کے قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ ٹی 20کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے۔کرکٹ کھلاڑیوں اورشائقین کو چار درجاتی سکیورٹی فراہم کی گئی۔سکیورٹی پلان کے مطابق 11 ہزار سے زائدافسران و اہلکار تعینات رہے۔ سٹیڈیم کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی گئی جبکہ واک تھرو گیٹس سمیت جدید سکیننگ سسٹمز داخلی راستوں پر فعال رہے۔ڈولفن، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں مکمل متحرک رہیں جبکہ خواتین و فیملیز کی معاونت کے لیے لیڈی پولیس اہلکار تعینات رہیں۔