نجی یونی ورسٹی کا طالب علم اغواء

داروغہ والا کا عزیر یونی ورسٹی کے لیے نکلا ،نہ یونی ورسٹی پہنچا نہ واپس آیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے سے نجی یونی ورسٹی کے طالب علم کو اغواء کرلیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے سے نجی یونی ورسٹی کے طالب علم عزیر کو اغواء کرلیا۔داروغہ والا کار ہائشی عزیر یونی ورسٹی کے لیے نکلا اور نہ یونی ورسٹی پہنچا اور نہ واپس آیا۔ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ نوجوان کے ماموں رضوان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس تاحال مغوی کا کوئی سراغ نہ لگاسکی۔