سدرہ اورعبدالرحمن شاپر میں چھپا کر منشیات لے جارہے تھے، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کوگرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے دوران پٹرولنگ مکہ کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شاپر میں چھپا کر منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر چیک کیا گیا۔ملزمان کی پولیس کو ورغلانے کی کوشش ،زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکے۔ ملزمان سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان سدرہ بی بی اور عبدالرحمن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔