نیپال: شادی میں گینڈے کی انٹری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کٹھمنڈو(آئی این پی )نیپال میں وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے گینڈا شادی میں آ گھسا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نیپال کے چتوان نیشنل پارک کے قریب ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ایک جنگلی گینڈے کی اچانک آمد نے سب کو حیران کر دیا اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے۔