بھاٹی گیٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی غیر قانونی سپلائی کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم عمیر سے لاکھوں روپے مالیت کی 120 بوتلیں شراب اور کین برآمد کی گئیں۔ملزم عمیر شراب کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ شراب کی سپلائی کو چھپایا جا سکے اور پولیس کی گرفت سے بچا جا سکے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ایس پی سٹی نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے بھاٹی گیٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او زین عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور ان کی محنت کی تعریف کی۔ اس کارروائی کے ذریعے پولیس نے ایک اور غیر قانونی سرگرمی کو بے نقاب کیا اور علاقے میں امن و سکون کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔