کراچی(آئی این پی)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، نرخ تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2380 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کے بھا 2041 روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہو کر 3096 ڈالر پر جاپہنچا۔