امریکی بلی نے سب سے لمبی دم کا عالمی ریکارڈ حاصل کرلیا

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی پگسلے نامی پالتو بلی کو اس کی 18.5انچ کی دم ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔بلی کی مالکن خاتون امانڈا کیمرون نے کہا کہ ان کے خاندان کی 2سالہ پگسلے کی دم ہمیشہ لمبی رہی ہے ۔امانڈا نے کہا کہ جانوروں کے ڈاکٹر نے 6 ماہ بعد دوبارہ اس کی دم کا ذکر کیا جس سے ان کے بچوں کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں لمبی دم کے ریکارڈ کے بارے میں تحقیق کرنے کی ترغیب۔ اور بالآخر ہماری بلی کو یہ ریکارڈ مل گیا۔