زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 2.652ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی (آئی این پی )زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 2.652ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.607ارب ڈالر تھا۔رپورٹ کے مطابق 16مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.649ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.447ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.202ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔